لاہور (میڈیا پاکستان) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یونیسکو ورلڈ ہیرٹیج کمیٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات، وفد نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں تاریخی مقامات کے تحفظ کو خوش آئین قرار دیا۔ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یونیسکو ورلڈ ہیرٹیج کمیٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات کی، وفد کی قیادت یونیسکو کی کنٹری ڈائریکٹرویبیک جینسن نے کی۔ وفد میں برٹش کونسل کی کنٹری ڈائریکٹر روزمیری ہیل ہورسٹ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر آغاخان ٹرسٹ فار کلچر سلمان بیگ، فرانس کے سفارتخانے کے عہدیداران اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل تھے۔معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ملک محمد احمد خان، مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، ڈی جی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔کنٹری ڈائریکٹر یونیسکو کا کہنا تھا کہ پنجاب خصوصا لاہور میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں تاریخی مقامات کے تحفظ اور ان کی دیکھ بھال کے لئے شاندار کام کیا گیا ہے۔ وفد یونیسکو ورلڈ ہیرٹیج کمیٹی نے مستقبل میں بھی پنجاب حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کے تحت کام کرتے رہنے کی بھی خواہش کی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تاریخی مقامات کو نئی نسل کے لئے محفوظ بنانا ہماری ذمہ داری ہے اور ینیسکو ورلڈ ہیرٹیج کمیٹی میں شامل دوست ملکوں سے ہمیں وسائل نہیں بلکہ مہارت اور پیشہ وارانہ تجربے کی ضرورت ہے۔
