پیرو فورس کے اہلکاروں کی3 ہفتوں کی سپلائزڈ ٹریننگ کا فیصلہ

لاہور (میڈیا پاکستان) پیرو فورس کے اہلکار 3 ہفتوں کی سپلائزڈ ٹریننگ کریں گے، پیرو فورس کیلئے بھرتی 550 اہلکاروں اور ڈرائیورں کی تربیت 24 اکتوبر سے چوہنگ ٹرینگ سنٹر میں شروع ہوگی۔ایس پی مجاہد فیصل شہزاد کے مطابق ملتان سنٹر سے چھ ماہ کی بنیادی تربیت مکمل کرکے لاہور آنے والے پیرو فورس کے اہلکار 3 ہفتوں کی سپیشلائزڈ ٹریننگ کریں گے۔ پیرو فورس کیلئے بھرتی ہونے والے 550 اہلکاروں اور ڈرائیورز کی سپیشلائزڈ تربیت 24 اکتوبر سے چوہنگ ٹریننگ سنٹر میں شروع ہوگی۔تین ہفتوں پر مشتمل سپیشلائزڈ ٹریننگ میں اہلکاروں کو پٹرولنگ، سٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے سمیت دیگر تکنیکس سکھائی جائیں گی۔ سپیشلائزڈ ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد اہلکار اور ڈرائیور پیرو فورس میں کام شروع کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …