روٹری کلب کی جانب سے پولیو سیمینار

لاہور (میڈیا پاکستان) پی سی ہوٹل میں روٹری کلب کی جانب سے پولیو پر سیمینار ہوا، ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن سمیت دیگراداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔سیمینار میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن،گیٹس آرگنائزیشن اور یونیسیف کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ جنرل فائزہ قمر کا کہنا تھا کہ افغانستا ن نائجریا اور پاکستان میں اب بھی پولیوسے متاثرہ لوگ موجودہیں لیکن لاہور میں اس کی شرح کافی حد تک کم ہوچکی ہے۔ بیرون ملک سے آئے نمائندوں نے بھی روٹری کلب کی کاوشوں کو سراہا۔ سیمینار کےشرکاء کو تحائف بھی دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …