پاک فوج کے تعاون سے فورٹریس سٹیڈیم میں وینٹج کار، موٹر سائیکل ریلی

لاہور (میڈیا پاکستان) پاکستان آرمی کے تعاون سے 70 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے وینٹج کار اور موٹرسائیکل ریلی فورٹریس سٹیڈیم لاہور سے شروع ہوئی جو اسلام آباد جا کر اختتام پذیر ہو گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے فورٹریس سٹیڈیم میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں میجر جنرل سید محمد عدنان اور پاک فوج لاہور کے اعلیٰ افسران نے اہل خانہ سمیت شرکت کی۔ تقریب میں آرمی بینڈ نے مہمان خصوصی کو سلامی بھی پیش کی۔ریلی میں 25 کاروں اور 56 موٹر سائیکل سواروں نے حصہ لیا۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ریلی سے عالمی دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان ایک آزاد خود مختار اور پُر امن ملک ہے۔ریلی میں شریک افراد نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ ریلی اسلام آباد شکڑپریاں سے ہو کر خنجراب مظفرآباد اور گوادر بھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …