پی ٹی آئی آج سیہون میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

سیہون(میڈیا پاکستان)پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے حلقے اور پیپلز پارٹی کے گڑھ سیہون میں سیاسی طاقت مظاہرہ کرنے کے لئےسیاسی میدان سجانے کی بھرپور تیاریاں جاری ہے۔ سیہون میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے پارٹی رہنما پہلے ہی سیہون پہنچ چکے ہیں جب کہ پارٹی چیرمین عمران خان شام کو پہنچیں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے۔
تحریک انصاف سندھ کے رہنما لیاقت جتوئی کے مطابق جلسے کے لیے لال باغ گراؤنڈ میں چالیس ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ 80 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔
جلسہ گاہ میں کنٹینر پر مشتمل 120 فٹ لمبا اور 16 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا۔
ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق جلسے کی سیکیورٹی کے لیے 750 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ 6 واک تھرو گیٹ بھی لگائے جائیں گے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی جلسے کے مقام پر موجود ہوگی۔
دوسری جانب جلسے سے متعلق عمران خان کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ سب سے زیادہ لوٹ مار سندھ میں ہے اس لیے سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت اسی صوبے کو ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جلسے میں پیغام دوں گا کہ سندھ کو اس دلدل سے نکالنے کے لیے ہمیں آگے کیا کرنا ہے، ہم نے سندھ کو اپنا پروگرام دینا ہے کہ صوبہ کیسے ترقی یافتہ بناسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …