اے ٹی ایم کارڈز کے کوڈ بھی ہیک کیے جانے لگے، بینک صارفین لاکھوں روپے سے محروم

لاہور(میڈیا پاکستان) ہیکرز نے اے ٹی ایمز میں استعمال ہونے والے اے ٹی ایم کارڈز کے کوڈ بھی ہیک کرنا شروع کردئیے،اب تک ایسے بیسوں واقعات سامنے آچکے ہیں جس میں اے ٹی ایم کارڈ کا نمبر ہیک کرکے بینک صارفین کولاکھوں روپے سے محروم کردیا ہے۔ میڈیا پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی ایم کارڈز ہیک کرنے کا طریقہ ایسی اے ٹی ایمز میں استعمال کیا جارہاہے جو مشینیں یا تو مرمت ہوکر لگتی ہیں یا ہیکرز اے ٹی ایم یا کریڈٹ کارڈ کوبڑے سٹورز پراس طرح ہیک کرتے ہیں کہ وہاں مشینوں کے اندر لگی ڈیوائس کا کوڈ نمبر کسی طریقہ سے حاصل کرتے ہیں اورپھر جو بھی ایسی اے ٹی ایم میں اپنا کارڈ استعمال کرتے ہیں تو ان کے کارڈ نمبر اور اس کا پن نمبر فوری طورپرہیکرز کے پاس چلا جاتا ہے جس کی مدد سے وہ رقم یا تو کسی اکاؤنٹ میں منتقل کرالیتے ہیں یا پھر کسی طریقہ سے نکلوالیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …