مہنگے ہیپاٹائٹس انجکشن خریدنے ، تمام زکوۃ چیک ایک ہی تعلیمی ادارے کو دینے کا انکشاف

اسلام آباد(میڈیا پاکستان) پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزارت مذہبی امور کے حکام نے مستحق مریضوں کے نام پر340روپے کا ہیپاٹائٹس انجکشن560روپے میں خرید کرقومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا، کمیٹی نے معاملہ صوبائی پی اے سی کو بھجوادیاگیا جبکہ395 تعلیمی اداروں کے زکوۃ کے چیک ایک ہی تعلیمی ادارے کو دے دئیے گئے جس کی تصدیق آڈٹ سے نہ کائی گئی ، پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سردار عاشق گوپالک کی صدارت میں ہوا۔آڈٹ حکام نے بتایا کہ محکمانہ اکاؤنٹس کے اجلاس کے بعد کروڑوں روپے کی وصولیاں ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …