gavel

عدالتی وقت ضائع کرنے پر درخواست گزار کو10ہزار روپے جرمانہ

لاہور(میڈیا پاکستان) لاہورہائیکورٹ نے سرکاری اراضی پر قبضے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ عدالت نے درخواست گزار کو عدالتی وقت ضائع کرنے پر10ہزار جرمانہ کردیا۔ مسٹر جسٹس شاہد جمیل خان نے کونسلر ذوالفقار علی کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کی طرف سے بتایاگیا کہ قبضہ گروپ نے قصور میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرلیاہے۔ جس کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست چیئرمین کو دی لیکن چیئرمین نے بھی درخواست پرکوئی کارروائی نہیں کی۔ ہائیکورٹ نے بھی چیئرمین کو معاملے پرکارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔لیکن عدالتی حکم کے باوجو چیئرمین نے عملدرآمد نہیں کیا گیا۔جو توہین عدالت ہے لہٰذا عدالت چیئرمین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی میں لائے۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …