لاہور(میڈیا پاکستان) محمکہ بلدیات پنجاب نے مجموعی طور پر 70کروڑ40لاکھ روپے کی سکیموں کی منظوری دے دی ہے۔ دستیاب فنڈز میں کمی کے باعث متعدد سکیموں کو ڈراپ اور بجٹ میں کمی کردی گئی ہے۔ ڈیپارٹمنل ڈویلپمنٹ مب کمیٹی کے سیکرٹری بلدیات کی صدارت منعقدہ اجلاس میں والڈ سٹی آف لاہوراتھارٹی کیلئے20کروڑ روپے کی بجائے خطرناک عمارتوں کی مرمت کیلئے محض پانچ کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ پنجاب کی6018یونین کونسلوں میں 1045ہینڈ پمپس لگانے کیلئے 30کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے۔دیہی علاقوں میں ہیڈپمپس کے ذریعے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اس منصوبہ کے لیے سات اضلاع راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، راجن پور اورڈی جی خان کے دیہات اور یونین کونسلوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں27یونین کونسلوں کے دفاتر اورعمارتوں کیلئے18کروڑ90لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے جن کے لئے قبل ازیں30کروڑ52لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔ جوہڑوں کو پر کرکے کارآمد بنانے کے منصوبہ کیلئے 13سکیموں جن میں لاہورکے مراگہ کی سکیم بھی شامل ہے۔
