خادم اعلیٰ کیلئے700لگژری گاڑیاں، اڑھائی ہزار سکیورٹی اہلکار

لاہور(میڈیا پاکستان) اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں ا ضافے کو حکومت کامنی بجٹ قرار دیتے ہوئے اسے ماننے سے انکار کردیا ہے۔محمود الرشید نے کہا کہ ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہوجائیگا۔ محمود الرشید نے قیمتوں میں اضافے کیخلاف قرارداد بھی جمع کروادی، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود الرشید نے کہاکہ نام نہاد خادم اعلیٰ نے 7سالوں میں 700لگژری گاڑیاں خرید کرادگی کے دعوے خاک میں اڑادئیے۔ ذاتی استعمال کیلئے اربوں روپے سے ہیلی کاپٹر خریدا، تین جگہوں پروزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی سکیورٹی پر2750سے زائد اہلکارتعینات اور125گاڑیوں کا راستہ ہرروقت موجود ان کی حفاظت پر مامور رہتا ہے۔چین میں پنجاب کے مختلف منصوبوں میں 7ملین کرپشن کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …