ٹوکن اجرا، کسٹمر ریلیشن ، لینڈ ریکارڈ اتھارٹی تھرڈ پارٹی خدمات لے گی

لاہور(میڈیا پاکستان) وزیرقانون رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی کارکردگی بارے اجلاس ہوا۔ڈی جی ظفر اقبال نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں خدمات فراہمی مزید بہتر بنانے کے لئے اہم فیصلے کیے گئے جن میں بینک آف پنجاب میں فرد کاؤنٹرز کے قیام، خدمات فراہمی کیلئے موبائل سروس آغاز9ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں فاسٹ ٹریک کاؤنٹرز، اراضی ریکارڈ سنٹرز میں اتنظار گاہوں کے قیام اور سب رجسٹرارز کے تمام تر دفاتر کو30دسمبر تک کمپیوٹرائز کرنے جبکہ ٹوکن اجرا کسٹمرز ریلیشن سروسز اور استقبالیہ کیلئے تھرڈ پارٹی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مالکان اراضی کو انتقالات نقول بذریعہ ٹی سی ایس فراہمی پر بھی غورکیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …