حکومت نے اسٹیٹ بینک سے ایک ہفتے میں 16کھرب قرض لیا

کراچی(میڈیا92نیوز) وفاقی حکومت نے اٹیٹ بینک آف پاکستان سے بجٹ اخراجات پورے کرنے کے لئے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، حکومت نے اخراجات پورے

کرنے کے لئے ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک سے 16کھرب روپے سے زائد رقم کا قرض لیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران حکومت نے بجٹ اخراجات

پورے کرنے کے لئے مرکزی بینک سے 16کھرب 14ارب 83کروڑ روپے کے نئے قرضے لئے، نئے قرض سے 14کھرب 97ارب 94کروڑ روپے کمرشل بینکوں کا پرانا قرض اتارنے میں استعمال ہوئے جبکہ 116 89کروڑ روپے سے دوسرے بجٹ اخراجات پورے کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …