پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول اخراجات کیخلاف قرارداد جمع

لاہور (میڈیا پاکستان) پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی کے پروٹوکول اور سیکورٹی پر اخراجات کے خلاف قرارداد جمع کرا دی گئی۔ذرائع کے مطابق قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے جمع کروائی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خادم اعلی کے لئے سات سو لگثرری گاڑیاں اور اڑھائی ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں۔پروٹوکول کے لئے ایک سو پچیس گاڑیوں کے دستے پر سالانہ ایک ارب انیس کروڑ کے اخراجات ہوتے ہیں، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ئے کہ خادم اعلی کے بادشاہی پروٹوکول کو ختم کیا جائے اور اخراجات کی رقم عوام کی فلاح پر خرچ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …