لاہور (میڈیا پاکستان) الفلاح بلڈنگ کے باہر صوبائی بہبود فنڈ بورڈ لاہور کے ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر بارویں روز بھی احتجاج جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ملازمین نے صوبائی بہبود فنڈ لاہور کا فنڈ سکیرٹری احمد مستجاب کرامت کے خلاف نعرے بازی بھی کی، ملازمین کا کہنا کہ ہمیں وقت پر تنحواہیں نہیں دی جاتیں، واسا پنجاب معدنیات کی طرح انہیں بھی مستقل کیا جائے اور برطرف کیے گئے ملازمین کو دوبارہ بحال کیاجائے۔احتجاج میں اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی محمودرشید نےبھی شرکت کی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی نا اہلی سے مسائل پیدا ہوئے ،جن کےخلاف پنجاب اسملی میں آواز اُٹھاؤں گا۔
