لاہور (میڈیا پاکستان) الیکشن کمیشن میں مالیاتی گوشوارے جمع کروانے والے 84 ارکان اسمبلی میں سے 13 ارکان کی رکنیت بحال ہو گئی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 84ارکان کی رکنیت مالیاتی گوشوارے مقررہ تاریخ تک جمع نہ کروانے پر رکنیت اور مراعات معطل کی تھی۔جس کے بعد13 ارکان نے مالیاتی گوشوارے جمع کرادیئے۔ جس کے بعد ان کی اسمبلی رکنیت بحال کردی گئی ۔ بحال ہونے والے ارکان میں چودھری طاہر احمد، سردار بہادر خان، جعفر علی ہوچہ، شیخ اعجاز احمد، میاں طاہر، خرم عباس سیال، سید محمد محفوظ مشہدی، رانا محمد افضل، میاں مرغوب احمد، ملک احمد سعید خان، رانا طاہر بشیر، محمد ذیشان گرمانی شامل ہیں۔10 خواتین ارکان میں سے صرف ظل ہما نے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے ۔ پنجاب اسمبلی کے 71 ارکان نے ابھی گوشوارے جمع نہیں کرائے۔
