لاہور (میڈیا پاکستان) شعبہ ٹاؤن پلاننگ کا رائیونڈ روڈ پرغیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن اور دوسری جانب ایل ڈی اے شعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ کا غیرقانی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن کیا۔ذرائع کے مطابق ویلنشیا ہاؤسنگ میں قبرستان کی اراضی پرقائم سائٹ آفس سربمہرکردیا،146گل دامن پرغیرقانونی مارکی کو مسمار کردیا گیا،105اے آرٹیکٹ سوسائٹی میں غیرقانونی دکانوں کو گرا دیا گیا، اڈا پلاٹ رائیونڈ روڈ پرغیرقانونی شادی ہال کو مسمار کر دیا گیا،ڈائریکٹرٹاؤن پلاننگ سلمان محفوظ ،ڈپٹی ڈائریکٹر افرازاختر نے کارروائی کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ثقلین اکبر نے تعمیرات کیخلاف کارروائی کی۔
