لاہور(میڈیا پاکستان) وزیراعلیٰ پنجاب نے کینٹین کا ٹھیکہ دینے کے دوران پیپرا رولز کی خلاف ورزی پرسابق ایم ایس گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر سید نعمان مطلوب کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی ندیم ارشاد کیانی کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے60دنوں میں رپورٹ طلب کرلی ے۔ سابق ایم ایس گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر سید نعمان مطلوب پر کینٹین کا ٹھیکہ دینے کے حوالے سے پیپرارولز کی خلاف ورزی سمیت15بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔ ابتدائی انکوائری رپورٹ کے بعد ان کو عہدے سے ہٹادیا گیاتھا تاہم وہ اس وقت سروس ٹربیونل میں اپنا کیس لڑرہے ہیں اب وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر سید نعمان مطلوب کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی ندیم ارشاد کیانی کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے60دنوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
