90فیصد موٹرسائیکل رکشے غیر قانونی قرار ،فوری بند کرنے کا حکم

لاہور(میڈیا پاکستان)محکمہ ٹرانسپورٹ اور لاہورہائیکورٹ کمپنی کی جانب سے پنجاب بھر میں چلنے والے90فیصد موٹرسائیکل رکشوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طورپر بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں محکمہ ایکسائز کو ایسی موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن کینسل کرنے کے بارے میں مراسلہ جاری جبکہ تمام سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور سمیت تمام اضلاع کے ڈی آر ٹی ایز کو پابند کیا گیا ہے کہ موٹرسائیکل رکشہ کم ازکم15سے 20روز کے لئے بند رکھا جائے گا۔موٹرسائیکل سے باڈی علیحدہ کیے بغیر موٹرسائیکل رکشہ چھوڑنے پر پابندی ہوگی شہریوں سے بیان حلفی لیاجائیگا جبکہ دوبارہ پکڑے جانے کی صورت میں مقدمہ درج کیاجائے گا۔ پنجاب بھر میں کارروائی کا آغاز ہوتے ہی متعلقہ تھانہ کے اہلکار پریشان ہوگئے۔ رکشے تھانوں میں بند کرنے سے انکار کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں چلنے والے موٹرسائیکل رکشوں کو انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے جن کے باعث روزانہ حادثات میں اضافہ ہورہاہے اس ضمن میں ٹریفک پولیس کے بعد اب محکمہ ٹرانسپورٹ اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے افسران کی جانب سے جو اعداد وشمار اکٹھے کیے گئے ہیں ان میں لاہور میں اس وقت 60ہزار سے زائد موٹرسائیکل رکشے چل رہے ہیں جن میں سے صرف6ہزار موٹرسائیکل رکشے ایسے ہیں جوکہ رجسٹرڈ کمپنیوں کی جانب سے تیار کیے گئے ہیں جبکہ54ہزار موٹرسائیکل رکشے غیر معیاری اور غیرقانونی طورپر تیار کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …