وائس چیئرمینوں کی اختیارات کیلئے جدوجہد ،کونسلروں نے حمایت کردی

لاہور(میڈیا پاکستان)بلدیہ عظمی لاہور کے کونسلروں نے وائس چیئرمینوں کے اختیارات کے حصول کیلئے تحریک کی حمایت کرنا شروع کردی ہے۔ وائس چیئرمینوں کی جانب سے کامیابی کیلئے کونسلروں کو بھی قائل کیا جارہا ہے کہ وہ بھی اختیارات کے حصول کیلئے تحریک کا حصہ بنیں۔ ذرائع کے مطابق وائس چیئرمینوں نے 180ایچ ماڈل ٹاؤن پر احتجاجی اورپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے بعد بھی مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں تحریک مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ آخری آپشن کے طورپر مستعفی ہونے کی دھمکی دی جائیگی اور اس حوالے سے کونسلروں کو بھی آمادہ کیا جارہاہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …