ڈیلی ویجزملازمین کی ممکنہ برطرفی تاحکم ثانی روک دی گئی

لاہور(میڈیا پاکستان) لاہورہائیکورٹ نے محکمہ بہبود فنڈ پنجاب کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ممکنہ برطرفی تاحکم ثانی روکتے ہوئے سیکرٹری فنڈز کو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب بھی طلب کرلیا۔ مسٹر جسٹس منصور علی شاہ نے ٹریفک پولیس کی جانب سے غیر ضروری چالانوں کے خلاف دائر درخواست پر چیف ٹریفک پولیس لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس منصورعلی شاہ نے پنجابی زبان کو پرائمری نصاب کا حصہ بنانے اورپنجابی زبان کے فروغ کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہو ر ہائیکورٹ نے سٹیج ڈراموں میں فنکارروں کے پولیس کی یونیفارم پہن کر پرفارم کرنے کیخلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار ے کر مسترد کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ایسے پروگرام تفریح کیلئے ہوتے ہیں۔ ان پرپابندی نہیں لگائی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …