لاہور(میڈیا پاکستان) متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا گیا۔ مزنگ میں بشیر کے گھر سے دو ڈاکو فیملی کو یرغمال بناکر 4لاکھ20ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان لے گئے۔ نصیر آباد میں کاشف کی فیملی کو یرغمال بناکر2لاکھ45ہزار روپے اور زیورات لوٹ لئے گئے ۔ ریس کورس میں مقصود کی فیملی سے ڈاکو2لاکھ45ہزار کی نقدی اور زیورات لوٹ کرفرار ہوگئے۔نیوانازکلی میں ظفر کے گھر سے فیملی کو یرغمال بناکر2 لاکھ روپے اور موبائل فون، ملت پارک میں بابر کی فیملی کو یرغمال بناکر2لاکھ10ہزار روپے اورموبائل فون جبکہ فیصل ٹاؤن میں اعجاز ، مناواں میں گوہر کی گاڑیاں اور اکبری میں محمود، مسلم ٹاؤن میں جمیل، نواب ٹاؤن میں نذر، ہربنس پورہ میں فیصل اور ہنجروال میں ارشد کی موٹرسائیکلیں چویرکرلیں گئیں۔
