رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ منگل کو ہوگا

(میڈیا92نیوز آن لائن)
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور اب پہلا روزہ 7 مئی بروز منگل کو ہوگا۔ ماہِ رمضان المبارک 1440 ہجری کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا. جب کہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جن میں کمیٹیوں کے فاضل اراکین اور اکابر علماء کے ساتھ محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے رمضان المبارک کے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر سے چاند کی شرعی رویت کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ، ملک کے کسی حصے میں چاند نظر نہیں آیا لہذا پہلا روزہ 7 مئی بروز منگل کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …