مناواں: شادی کی تقریب میں اندھادھند ہوائی فائرنگ، شہباز شریف کا نوٹس

لاہور(میڈیا پاکستان) شادی کی تقریب میں کسی کے پاس آٹومیٹک پستول تھی تو کسی کے پاس رائفل۔ آتشیں اسلحہ سے لیس قانون شکن افراد جو اپنی طاقت کے نشے یا اثر و رسوخ کے گھمنڈ میں مبتلا تھے، اندھا دھند فائرنگ کرتے رہے اور علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجتا رہا لیکن قانون کے رکھوالوں کو خبر تک نہ ہوئی۔
میڈیا پر خبر نشر ہوئی تو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سی سی پی او لاہور سے 24 گھنٹے میں واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …