ہالہ (میڈیا پاکستان) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم میں دن میں الگ اور رات کو الگ فیصلے کئے جاتے ہیں، متحدہ والے کبھی نون لیگ کے شاہد خاقان کو ووٹ دے کر وزیر اعظم بناتے ہیں تو کبھی پی ٹی آئی کے شاہ محمود کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا اعلان کرتے ہیں اور کبھی خورشید شاہ کے پاس جا کر اسے چیئرمین نیب کیلئے نام دیتے ہیں، شاید متحدہ نے برائے فروخت کا ووٹ لگا رکھا ہے۔
