لاہور(میڈیا پاکستان) میئرلاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور سیکرٹری بلدیات کی قیادت میں پانچ رکنی وفد چین کے سات روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گیا۔ بلدیاتی وفد لاہور ایئرپورٹ سے تھائی ائیر کی پرواز ٹی جی 614 سے براستہ بینگ کاک چائنہ روانہ ہوا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چائنہ کا مطالعاتی دورہ کرنیوالوں میں سیکرٹری بلدیات اسلم کمبوہ، میئر راولپنڈی سردار نسیم، میئر بہاولپور عقیل نجم ہاشمی اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل رحیم یار خان سردار اظہر خان لغاری، شامل ہیں۔ بلدیاتی وفد بیجنگ، شنگھائی اور دیگر چینی شہروں میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کریگا، جبکہ بلدیاتی وفد 23 اکتوبر کو واپس لاہور پہنچے گا۔
