لاہور ہائیکورٹ: 7 ججز فارغ ، 7 کو ایک سال کی تو سیع

اسلام آباد (میڈیا پاکستان ) جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 14 ایڈیشنل ججز میں سے 7 ججز کو فارغ کر دیا اور 7 ججز کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی سفارش کردی ہے۔ ان ایڈیشنل ججز میں جسٹس مجاہد مقیم احمد، جسٹس طارق افتخار احمد، جسٹس اسجد جاوید، جسٹس طارق سلیم، جسٹس جواد حسن، جسٹس عبدالعزیز اور جسٹس مزمل اختر بشیر شامل ہیں۔ جمعرا ت کوجوڈیشل کمیشن کااجلاس کمیشن کے چیئرمین چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں ہوا۔ جس میں لاہورہائیکورٹ کے 14 ایڈیشنل ججز کی مستقلی یا مدت میں توسیع پر غور کیا گیا۔اجلاس کے شرکا نے غور کے بعد جسٹس عبدالستار، جسٹس حبیب اﷲ عامر، جسٹس احمد رضا گیلانی، جسٹس مدثر خالد عباسی، جسٹس عبدالرحمن اورنگزیب، جسٹس شبیر پراچہ اور جسٹس آغا محمد علی کے نام ڈراپ کر دیئے جن ججوں کے نام مسترد کئے گئے وہ اب لاہور ہائی کورٹ کے ججز نہیں رہے۔ تاہم جن 7 ناموں کی منظوری دی گئی وہ ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیئے گئے ہیں جس کی منظوری کے بعد یہ نام حتمی منظوری کے لئے وزارت قانون کے توسط سے صدر مملکت کو بھجوائے جائیں گے۔ کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے چار سینئر ججز جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزار احمد، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور علی شاہ اور ایک سینئر جج، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی، پاکستان بار کونسل کے نمائندے یوسف لغاری، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد، صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اﷲشامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …