واسا میں پسند اور ناپسند کی پالیسی، کئی ملازمین مستقلی سے محروم

لاہور(میڈیا پاکستان) واسا میں مستقلی کیلئے مختلف ڈویژنوں میں پسنداور ناپسند کی پالیسی کے باعث کئی ملازمین مستقل ہونے سے محروم رہے گئے۔ باغبانپورہ ڈویژن میں 2010ء میں واسا چھوڑنے والے اہلکار کو دو لاکھ روپے کے عوض مستقل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق واسا لاہور میں دوسال کا کنٹریکٹ مکمل ہونے اور اوورایج ملازمین کی مستقلی کی منظوری دیدی گئی ہے جس کے تحت علاقہ اقبال ٹاؤن ڈویژن گنج بخش ٹاؤن نشتر ٹاؤن راوی ٹاؤن ، شالیمار ٹاؤن اورعزیز بھٹی ٹاؤن ڈویژن میں گیارہ سو سے زائد کنٹریکٹ ملازمین جن کو دوسال مکمل ہوچکے ہیں کو مرحلہ وار مستقل کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مستقلی کے حوالے سے تیار کئے جانے والے دستاویزات میں بیشتر ملازمین ایسے ہیں جنہیں دو سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے مگرانہیں پسند اورناپسند کی پالیسی کے تحت شامل ہی نہیں کیا گیا۔ ڈویژنز اور سب ڈویژنز میں ایس ڈی اوز نے اپنے چہیتے ملازمین کو شامل کرلیا ہے۔باغبانپورہ ڈویژن کے علاقے فتح گڑھ میں مقصود نامی اہلکار جو2010ء میں واسا کو خیر آباد کہہ چکا تھا اس نے سات سال بعد اب دو لاکھ روپے کے عوض اپنا نام مستقلی کی فہرست میں ڈلوالیاہے۔ذرائع کے مطابق ایڈمن افسر غفران نے مقصود کو مستقل کرنے سے انکار کردیا مگر یونین کے دباؤ پر اس کا نام لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …