بناسپتی گھی کی تیاری پر 2020ء میں پابندی لگانے کا فیصلہ

لاہور(میڈیاپاکستان) بناسپتی گھی کی تیاری پرجولائی2020ء سے مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ، یہ فیصلہ فوڈ اتھارٹی سائیٹیفک پینل نے گھی میں موجود ٹرانس فیٹی ایسڈ، پالمیٹک ایسٹڈ اورنکل کی موجودگی پر کیاہے۔کیٹالسٹ کے طور پر استعمال ہونے والے یہ اجزا موٹاپا، ذیباطیس، ذہنی،دل اور کینسر جیسی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ فوڈ اتھارٹی سائنٹفیک پینل اجلاس میں بناسپتی گھی کے انسانی صحت پر اثرات بارے مشاورتی اجلاس کے اختتام پرپابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں پابندی سے قبل بناسپتی گھی بنانے والی کمپنیوں کو ٹرانس فیٹی ایسڈ کی مقدار0.5فیصد تک ’’کوڈیکس الیمینٹریس کمیشن‘‘ کے مطابق لانے کی ہدایات اور بناسپتی گھی کے متبادل کوکنگ آئل کی تیاری بڑھائے جانے کی سفارشات بھی جاری کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …