محکمہ خوراک میں کیڈر تنازع کے باعث ترقیاں التوا کا شکار

لاہور(میڈیا پاکستان) محکمہ خوراک پنجاب میں محکمانہ ترقیوں کے معاملہ پر ’’اے سی آئی‘‘ کیڈر اور ’’اے ڈی ایف‘‘ کیڈر کے افسروں کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا ہے اور اس کے سبب گزشتہ7برس سے محکمہ خوراک میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقیاں نہیں ہوپائی ہیں۔ چند ماہ قبل اے سی آئی کیڈر کے بعض افراد کے دباؤ پر ایڈیشنل سیکرٹری نے فوڈ سے اجازت لئے بغیر محکمہ ریگولیشن کے اجلاس میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی ترقیوں کا کیس واپس لے لیا جس پر اے ڈی ایف کیڈر کے افسروں نے موجودہ سیکرٹری فوڈ کو تحریری طور پر درخواست کی ہے کہ ایک غیر جانبدار افسر مقرر کرکے ترقیوں کا کیس محکمہ ریگولیشن کو واپس ارسال کیا جائے۔11اسامیوں پرمشتمل’’ اے سی آئی کیڈر‘‘ ڈپٹی ڈائریکٹر کیلئے ترقیوں میں53اسامیوں پر مشتمل’’اے ڈی ایف وڈی ایف سی کیڈر‘‘ کے مساوی حصہ چاہتا ہے جسے محکمہ خوراک کے افسر ناانصافی قرار دیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب میں اس وقت ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے کی کل12کل سامیاں ہیں جن میں سے اسامیاں گزشتہ 7برس سے افسروں کے دو کیڈرز میں تنازع کی وجہ سے خالی ہیں۔ محکمہ خوراک میں ابتدائی طور پر اے ڈی ایف/ڈی ایف سی کیڈر متعارف کروایا گیاتھا جس میں چوکیدار سے لے کرڈپی ڈائریکٹر عہدے کے افسر ہوتے تھے اور اے سی آئی کیڈر موجود نہیں تھا۔80ء کی دہائی میں فوڈ ٹیکنالوجسٹ کی اسامی تشکیل دکر چودھری شریف کو اس پر تعینات کیا گیا جنہوں نے پہلے اپنی پوسٹ کو گریڈ16سے گریڈ17میں اپ گریڈ کیا اور بعدازاں گریڈ17میں ہی اے سی آئی کے نام سے ایک نیاکیڈر متعارف کروایا جسے کچھ برس بعد محکمہ کے اے ڈی ایف اور ڈی ایف سی کیڈر کے ساتھ ملاکر یکساں سنیارٹی بھی دے دی گئی جبکہ1984ء سے لاگو سروس رولز میں واضح کیا گیا ہے کہ دو مختلف نوعیت کی خدمات سرانجام دینے والے افسروں کے کیڈر کو آپس میں ضم نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …