لاہور(میڈیا پاکستان)ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی ہد ائت پر صوبے بھر میں قانونگوئی سطح پر آن لائن سسٹم کے تحت فرد برائے ملکیت کااجراء کا باقاعدہ پائلٹ پراجیکٹ کا آغازکر دیا ہے ،ضلع ساہیوال کی تمام تحصیلوں میں آنے والی قانون گوئی سے پائلیٹ پراجیکٹ کے تحت تجربہ کیا جارہا ہے،شہریوں کے ریلیف کے لئے علاقائی سطح پر بھی جائیں گے،اس سے شہریوں کو اپنے گھروں اور علاقہ جات کے نزدیک ہی آن لائن سسٹم کے ذریعے سہولتیں میسرہو ں گی،ڈی جی پی ایل آراے ،مزید معلوم ہوا ہے کہ ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کیپٹن (ر)ظفر اقبال کی ہدائت پر صوبے بھر کی تحصیلوں میں موجود قانون گواہوں میں آن لائن سسٹم کے تحت سرکاری عمارات میں اراضی ریکارڈ سنٹر بنائے جارہے ہیں جس میں ابتدائی طور پر فردات جاری کرنے کی پریکٹس کا آغاز کیا گیا ہے جس میں فردات ملکیت ،فردات برائے مختارنامہ ،برائے حصول قرضہ ،فرد برائے این او سی ،فرد برائے ریکارڈ بھی شامل ہیں،اس حوالے سے ڈی جی پی ایل آر اے کیپٹن(ر)ظفر اقبال مزید آگاہی دی ہے کہ اس پریکٹس کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پرضلع ساہیوال سے آغاز کیا جارہا ہے اور بعد ازاں اس کے کامیاب نتائجُ پر صوبے بھر کی تحصیلوں میں آنے والی قانون گواہیوں میں یہ سروس مہیا کر دی جائے گی،جس کا مقصد صرف اور صرف عوام الناس کو ان کے گھر یا علاقہ کے نزدیک بغیر کسی پریشانی کے سہولت میسر کرنا ہے انہوں نے مزیدبتایا کہ اگر اس سروس کے کامیاب نتائج سامنے آئے اور یہ پراجیکٹ کامیاب ہوا تو علاقائی سطح پر بھی ایسی سروس مہیا کر دی جائے گی ،اس کیلئے ابتدائی طور پر نہ تو کوئی نیا سٹاف بھرتی کیا جارہا ہے اور نہ ہی اس کے لئے کوئی خطیر فنڈز درکار ہیں،بلکہ پہلے سے ہی اراضی سنٹرز میں موجود سٹاف کی ذمہ داری میں اضافہ کرتے ہوئے اس پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے جس کے نتائج آنے والے دنوں میں سامنے آئیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے ہر ممکن کوشش کے ساتھ کامیاب کروائیں گے اور عوام کیلئے ہر طرح کی سہولتیں مہیا کریں گے۔
