چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(میڈیا پاکستان) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نئے چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی تعیناتی کیخلاف درخواست بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جسٹس (ر) جاویداقبال کی تعیناتی میرٹ پر نہیں کی گئی۔ آسامی پر تعیناتی سے قبل اشتہار نہ دینا میرٹ کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب آج تک ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ منظر عام پر نہیں لائے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہےکہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …