لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں ویجی لینس سیل بنانے کا فیصلہ

لاہور(میڈیا پاکستان) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں انٹیلی جنس اینڈویجی لینس سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد خدمات فراہمی معیار کو مزید بہتر اور شفاف بنانا ہے۔ یہ سیل اتھارٹی میں آزاد حیثیت سے کام کرے گا اوراپنی رپورٹس ڈی جی لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو بھجوانے کا پابند ہوگا۔ سیل کو منظوری کیلئے سمری وزیراعلی پنجاب کو ارسال کی جاچکی ہے۔ ہیڈآف انٹیلی جنس اینڈ ویجی لینس سیل کیلئے اتھارٹی کی طرف خالی اسامی کیلئے اشتہار بھی دیدیا گیا ہے۔ ڈی جی لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کیپٹن (ر)ظفر اقبال نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اینڈ ویجی لینس سیل کے قیام سے خدمات فراہمی کو شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …