میڈیکل انٹری ٹیسٹ پرچہ چوری کیس،7ملزم گرفتار60لاکھ روپے، گاڑی برآمد

لاہور(میڈیا پاکستان) سی آئی اے کینٹ پولیس نے میڈیکٹ کالجز کے انٹری ٹیسٹ کے امتحانی پرچے چوری کرکے فروخت کرنے والے گروہ کے 7ملزم گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے60لاکھ روپے اور ایک گاڑی بھی برآمد کرلی ہے۔ دیگر تین ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے سی آئی اے کینٹ پولیس مختلف شہروں میں چھاپے مار رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ملازمین اورڈاکٹر پر مشتمل ایک گروہ عرصہ دراز سے میڈیکل کالجز کے انٹری ٹیسٹ کے پیپرز امیدواروں سے لاکھوں روپے لے کر فروخت کرتا تھا جس سے نااہل امیدوار امتحان پاس کرکے میڈیکل کالجز میں داخل ہوتے تھے۔20اگست2017ء کو میڈیکل کالجز کے انٹری ٹیسٹ کا امتحان تھا جس کے لئے تیار کیا جانے والا پرچہ یو ایچ ایس پنجاب میں تیار کرکے چھپائی کرائی گئی۔امتحان کے دن معلوم ہوا کہ مذکورہ پرچہ کچھ افراد نے چوری کرکے فروخت کردیا ہے جس پر محکمہ صحت نے انکوائری کی تو معلوم ہو ملزمان ڈاکٹرراؤ بلال، راؤ نوشاد، ڈاکٹر ،ڈاکٹر حیدر عرف چاقو، ڈاکٹر رانا کاشف اوران کے دیگر ساتھیوں نے مسلم ٹاؤن میں واقع دفتر سے چوری کیا تھا۔اس پر محکمہ صحت پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب حسنین حیدر مزمل کی مدعیت میں تھانہ مسلم ٹاؤن میں مقدمہ درج ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …