ارفع کریم ٹاور کے قریب سبزی منڈی میں دھماکا ، متعدد افراد زخمی

لاہور (میڈیا پاکستان آن لائن ) ارفع کریم ٹاور کے قریب کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔دھماکے کے باعث ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق فیروز پور روڈ پر واوقع ارفع کریم ٹاور کے قریب سبزی منڈی میں دھماکے کے باعث کئی افراد زخمی ہو گئے ، دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔دھماکے کے بعد جناح اور دیگر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سلنڈر دھماکا معمول ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا ، بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ بھی جائے حادثہ پر موجود ہے جو شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

شیخوپورہ میں اسکول کے خاکروب کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

شیخوپورہ میں اسکول کے خاکروب نے پانچویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ …