ملکی ترقی کے ضامن نواز شریف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: رانا ثناء اللہ

فیصل آباد (میڈیا پاکستان) فیصل آباد میں صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خاں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیب ریفرنسز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا میاں نواز شریف کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، احتساب عدالت میں جاری شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز احتساب نہیں انتقام ہے، لگتا ہے فیصلہ ہوچکا ہے جسے 6 ماہ میں سنا دیا جائے گا، انہوں نے کہا جج صاحب سے کسی بھی چیز پر بات کی جاتی ہے تو جواب یہی آتا ہے میں نے 6 ماہ میں فیصلہ دینا ہے، میاں نواز شریف کو ملک میں معاشی دھماکہ کرنے، سی پیک لانے کی سزا دی جارہی ہے۔
صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا ادارے جب ایک دوسرے پر چڑھ دوڑیں تو ابہام پیدا ہوتا ہے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 4 ہزار کلومیٹر سے عدالت میں پیش ہونے آئے تھے انکو گرفتار کر کے حوالت میں رکھ کر کس کو دکھایا گیا، انکا کہنا تھا ہم نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا لیکن اس پر ایمان نہیں لائے، ماضی میں سپریم کورٹ میں کئے گئے فیصلے غلط چابت ہوچکے ہیں۔ رانا ثناءاللہ نے کہا تھا کچھ قوتیں پاکستان میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں، عمران خان ملک میں انتشار اور بے حیائی کی سیاست لے کر آئے اور دوسروں کو شرم کرنے والے کو خود شرم کرنی چاہئیے۔ انکا کہنا تھا عائشہ گلہ لئی نے عمران خان، نعیم الحق پر سنگین الزامات لگائے ہیں، انہیں شرم کرنی چاہئیے۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا 2018 کے الیکشن میں عمران خان کی سیاست خیبر پختونخواہ میں بھی ختم ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …