ٹرین ڈرائیورز کا مطالبات منظور ہونے تک پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان

اسلام آباد(میڈیاپاکستان)ٹرین ڈرائیورز نے برطرف ملازمین کی بحالی اور تنخواہوں میں اضافے کے لیے کل سے ملک بھر میں ریل گاڑی کا پہیہ جام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹرین ڈرائیورز نے کل سے ملک بھر میں ریل کا پہیہ جام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حادثات پر ملازمتوں سے برطرف ڈرائیورز کی بحالی اور تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔
ڈرائیورایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک کوئی ٹرین نہیں چلے گی جب کہ جوائنٹ سیکرٹری انجم صغیر نے کہا کہ راولپنڈی ڈویڑن میں 138میں سے128ڈرائیور نے چھٹی کی درخواستیں دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں

ڈالر کی قدر 173 روپے سے بھی تجاوز کرگئی

نٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید 2.06 روپے کا اضافہ ہوگیا کراچی: ڈالر …