لاہور(میڈیا پاکستان) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے452رجسٹرڈپبلکیشنز کو نظر انداز کرکے چھٹی سے دسویں جماعت کی درسی کتب کی اشاعت آؤٹ سورس کردی ہیں جس کے باعث رجسٹرڈ پبلشرز مالی نقصان سے دوچار ہوگئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز یونین کے مرکزی عہدیداران اور پی سی ٹی بی سے رجسٹرڈ پبلشرز ارشاد عالم، محمد اختر، امتیاز علی، ملک افضل، محمد مہدی ودیگر نے نمائندہ میڈیا پاکستان سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ میں نئے ڈائریکٹر کی نااہلی کے باعث چھٹی سے دسویں جماعت تک کے چار ارب مالیت کی ایک کروڑ سے زائد کی درسی کتب کی اشاعت من مانے پبلشرز کو آؤٹ سورس کردی گئی ہے جبکہ پی سی ٹی بی کے قواعد وضوابط کے مطابق ان کی اشاعت پی سی ٹی بی سے رجسٹرڈ شدہ 452پبلشرز کا حق ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ پی سی ٹی بی نے پرائمری تک کی درستی کتب بذات خود اشاعت کی ہیں اور امسال فیض لہکے تحت چھٹی جماعت کی بھی درسی کتب کی اشاعت خود کرنا تھی۔
