جیکب آباد‘نامعلوم افراد کی شاہ لطیف فٹبال اسٹیڈیم پر غیر قانونی میلہ لگانے کی کوشش

گرائونڈ میں لگے فٹبال پول اکھاڑ دئیے ‘ فٹبالرز کا احتجاج
جیکب آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) جیکب آباد میں نامعلوم افراد نے شاہ لطیف فٹبال اسٹیڈیم گرائونڈ پر غیر قانونی میلہ لگانے کے لیے سامان اتارنا شروع کردیا،گرائونڈ میں لگے فٹبال کے پول اکھاڑ دئیے ، گھڑے کھود کر گرائونڈ کا ستیاناس کردیا، فٹبالرز کا احتجاج، ضلع انتظامیہ معاملے سے بے خبر۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں واقع شاہ عبدالطیف فٹبال اسٹیڈیم گرائونڈ پر نامعلوم افراد نے غیر قانونی طور پر میلہ لگانے کے لیے سامان اتارنا شروع کردیا ہے، ٹرکوں میں سامان لاد کر گرائونڈ میں رکھا جارہا ہے جبکہ گرائونڈ میں لگے فٹبال کے پول بھی اکھاڑ دئیے گئے ہیں اور پورے گرائونڈ میں جگہ جگہ گھڑے کھود کر گرائونڈ کا ستیاناس کردیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے فٹبالر سہراب کھوسو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیااس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ بغیر کسی اجازت کے گرائونڈ میں غیر قانونی طور پر میلہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے منع کرنے پر ہمیں دھمکایا جارہا ہے، نامعلوم افراد نے فٹبال گرائونڈ کو مکمل کنڈر بنا دیا ہے ،گرائونڈ میں لگے پول اکھاڑے گئے ہیں جگہ جگہ گھڑے کھودے گئے ہیں پوئلین کی حالت خراب کردی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ کھیل اور کھلاڑیوں سے کھلواڑ بند کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ گرائونڈ میں اس وقت لیزر لیگ کے میچز چل رہے ہیں اور ہمارے 5رائونڈ ہوچکے ہیں جبکہ 6رائونڈ شروع ہونے والا ہے لیگ کے 7رائونڈ ہونگے جس کے بعد اس لیگ کی چیمپیئن اکتوبر2019 سعودی عرب میں ہونے والے سوکا ورلڈ کپ کے لیے مئی 2019میں اسلام آباد میں ہونے والے کوالیفائی رائونڈ میں شرکت کرے گی اگر اسٹیڈیم گرائونڈ میں اس طرح غیر قانونی میلہ لگایا گیا تو ہمارے کھلاڑیوں کا مستقبل دائو پر لگ جائے گاکیوں کہ جب تک لیزر لیگ مکمل نہیں ہوگی ہماری ٹیم اسلام آباد میں ہونے والی کوالیفائی رائونڈ میں حصہ نہیں لے سکے گی، انہوں نے لیزر لیگ پاکستان کے چیف پیٹرن وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے مطالبہ کیا کہ اسٹیڈیم میں لگنے والے غیر قانونی میلے کو ختم کرایا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا، اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ناصر عباسی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کسی کو میلے کی اجازت نہیں دی گئی ہمیں درخواستیں موصول ہوئی تھیں مگر تاحال کسی کو اجازت نہیں دی، البتہ شاہ لطیف فٹبال گرائونڈ میں سامان اتارنے کے متعلق ہمیں کوئی علم نہیں، دوسری جانب پولیس ذررائع نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے 11فروری سے 25فروری تک جشن بہاراں کے نام سے میلے کی سیکورٹی کے لیے درخواست موصول ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …