اسلام آ باد(میڈیا پاکستان)ایف آئی اے نے کرنسی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں غیرملکی کرنسی برآمد کر لی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اٹک میں کارروائی کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 14 ہزار سے زائد سعودی ریال ، 5800 درہم اور ایک ہزار سے زائد امریکی ڈالر برآمد کر لئے گئے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نصیر احمد حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرتا ہے۔
