اوپی سی کی مدد سے 7کروڑ روپے مالیت کی 13 جائیدادیں ناجائز قبضہ سے واگزار

لاہور(میڈیا پاکستان )اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی)پنجاب کی مدد سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی 7 کروڑ روپے مالیت کی13 جائیدادیں ناجائز قابضین سے واگزار کرالی گئی ہیں۔ یہ بات کمشنر، اوپی سی افضال بھٹی نے کمیشن کے افسران کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔ ڈائریکٹر جنرل اوپی سی، سید جاوید اقبال بخاری اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔افضال بھٹی نے بتایاکہ لاہور،گوجرانوالہ،ساہیوال،فیصل آباد،سیالکوٹ اورچنیو ٹ کے اضلاع میں واقع اوورسیز پاکستانیوں کی ان جائیدادوں پر غیر قانونی طورپر قبضہ کیا گیاتھا۔ اوپی سی نے متعلقہ ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کی مدد سے ان جائیدادوں سے قبضہ ختم کراکے انہیں اصل مالکان کے حوالے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اوپی سی سمندرپارمقیم ہم وطنوں کے مسائل کے حل کیلئے ون ونڈوآپریشن کی سہو لیات فراہم کررہاہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …