موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی مچھر کی آمد کے خدشات ‘مانیٹرنگ ٹیمیں الرٹ

لاہور(میڈیا پاکستان) لاہور شہر میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی مچھر کی آمد کے خدشات شروع ہوگئے ہیں۔ حکومت پنجاب نے لاہور میں قائم سول سیکرٹریٹ سمیت دیگر سرکاری دفاتر میں صفائی کے نظام کی بہتری اورڈینگی مچھر سے بچاؤ کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے قائم مانیٹرنگ ٹیموں کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فعال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ٹیموں کو اپنی سرولینس رپورٹس روزانہ براہ راست چیف سیکرٹری آفس کو پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری کیپٹن(ر) زاہد سعید نے ہدایات جاری کی ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کی جانب سے صوبہ کے عوام کو ڈینگی نامی مچھر کے اثرات سے بچانے کیلئے ایک پالیسی جاری کی گئی تھی جس پر عملدرآمد کرنا سبھی کا فرض ہے۔ اس حوالے سے سول سیکرٹریٹ سمیت تمام صوبائی دفاتر، ڈویژنل ،اضلاع اور تحصیل کی سطح پر قائم سرکاری دفاتر میں ڈینگی مچھرکے لاروا کے پیدا نہ ہونے اوراس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …