لاہور(میڈیا پاکستان) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل سے فارمولا ملک ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ جس میں ڈی جی نے واضح کیا ہے کہ ماں کا دودھ چھڑواکر نشوونما کو متاثر کرنے والے فارمولا دودھ کی تشہیر اور فروخت کنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ملاقات میں ہسپتالوں میں فارمولا دودھ کی مارکیٹنگ اورفری سیمپل پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فارمولا دودھ کے اجزا اور مارکیٹنگ کی سائنٹیفک پینل سے منظوری لازمی قرار دینے کے حوالے سے بھی بات چی کی گئی اور لائحہ عمل تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فارمولا ملک اور بریسٹ فیڈنگ قانون میں مزید بہتری لانے پربھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی فوڈاتھارٹی نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ ٹی وائٹز، مارجرین، فارمولا ملک سمیت ویجیٹیبل فیٹ سے بنی دیگر اشیاء بچوں کی نشوونما کو متاثر کرتی ہیے۔غیرملکی درآمد شدہ اشیاء بھی قوانین کے مطابق بناکر تمام ہدایات اردو میں درج کی جائیں۔
