سٹی ٹریفک پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے اشتراک سے ای چالاننگ مہم شروع

لاہور(میڈیا پاکستان) سٹی ٹریفک پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے اشتراک سے صوبائی دارالحکومت میں ای چالاننگ مہم شروع کردی گئی۔ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر وارننگ سلپ جاری ہونگی۔ وارننگ سلپ خلاف ورزی کرنیوالوں کے ایڈریس پر کورئیر کی جائیگی۔ اس حوالے سے سی ٹی او لاہور رائے اعجاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی مرحلہ میں مال روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کووارننگ سلپ جاری ہونگی ابتدائی مرحلہ میں سگنل اور ون وے کی خلاف ورزی پروارننگ نوٹسز جاری ہونگے، تین ہفتوں تک آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ تصویری شواہد کے ساتھ وارننگ سلپ جاری کی جائیگی۔ وارننگ سلپ خود کار کیمروں کی مدد سے جاری ہوگی۔شہری وارننگ نوٹس بارے مزید تفصیلات کیلئے ہیلپ لائن15پرکال کرسکتے ہیں۔ روزانہ200سے زائد وارننگ سپلپس جاری ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …