پاکستان کا مستقبل فنی تعلیم کے فروغ سے جڑا ہے:رانا مشہود

لاہور(میڈیاپاکستان) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل فنی تعلیم کے فروغ سے جڑا ہے۔ پنجاب میں فنی تعلیم فروغ کیلئے مختلف پراجیکٹس پر پیش رفت جاری ہے اور لاہور میں تیانجن پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کا مقصد ٹرید اینڈ انڈسٹریل سیکٹر کیلئے بہترین ہنر مندوں کی ٹیم تیار کرنا ہے۔ اس طرح جہاں نئی نسل کی جدید فنی تعیلم تک رسائی ممکن ہوگی وہیں بے روزگاری کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ اس یونیورسٹی کے طلبہ دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائینگے۔ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ سے 1100سکولوں میں بھی فنی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے۔ یہ بات انہوں نے تیانجن پنجاب یونیورسٹی بارے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …