دھرنا گروپ اور کرپشن زدہ سابق حکمران ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، شہباز شریف

لاہور(میڈیا پاکستان آن لائن) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنا دینے والے اور کرپشن کرنے والے سابق حکمران ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ مخالفین کا گٹھ جوڑ عوام کی ترقی اور خوشحالی کےخلاف ایک سازش ہے۔ قومی معیشت کو دھرنوں سے اربوںڈالر کا نقصان پہنچانے والے عوام کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو عدم استحکام سے دو چار کرنے والے ملک کے و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ جبکہ معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ان عنا صر کو پاکستان کی ترقی و خود مختاری سے زیادہ اپنا ذاتی مفاد عزیز ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …