لاہور(نیٹ نیوز) شاہ عالم مارکیٹ اور رائیونڈ روڈ پر سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن تیز، راہداری پر قائم 5 منزلہ عمارت مسمار، 8 منزلہ پلا زہ کو گرانے کیلئے دکانیں خالی کرائی جانے لگی، انتظامیہ نے کٹر اور دیگر آلات منگوالیے، آپریشن حماد ٹوائیز پلازہ کے خلاف کیا جا رہا ہے، جو نالے پرغیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔
