لاہور(نیٹ نیوز) سربراہ تحریک لبیک خادم حسین رضوی کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت ناساز۔ خادم رضوی کو دل میں تکلیف ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مولانا خادم حسین رضوی کی حالت خطرے سے باہر ہے، اور انہیں پرائیوٹ ون کمرہ نمبر 5 میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ذرائع کے مطابق بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹس آنے پر ہی اصل وجہ کا بتایا جاسکتا ہے۔
