’ قوم دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے متحد ہے‘

پشاور(نیٹ نیوز)
وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے بچوں کی شہادت ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔ دلخراش واقعہ کے بعد پوری قوم اور ادارے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے متحد ہوئے۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ ہم آج بھی غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ناقابل تلافی نقصان پر والدین کے صبر و استقامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیر اعلی کا کہنا تھاکہ سانحہ کے بعد حکومتی، سیاسی اور عسکری قیادت نے اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان بنایا، جو پرامن خیبرپختونخوا اور پاکستان کی جانب درست اور بروقت اقدام ثابت ہوا۔

وزیر اعلی کاکہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درامد کے سلسلے میں بہترین کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …