لاہور(نیٹ نیوز) برکت مارکیٹ میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائی ۔ 20 پختہ تھڑے،25 ریمپ ،سائن بورڈ اور5تندور مسمار کر دیئے گئے۔ 70 روز سے مشن کلین لاہور مسلسل جاری ہے۔ آج برکت مارکیٹ میں کارروائی کرتے ضلعی انتظامیہ نےمشینری کی مدد سے غیر قانونی عمارتوں کو گرا دیا ۔ اسسٹنٹ کمیشنر مظہر علی کاکہنا تھا کہ ڈی سی لاہور کی ہدایت کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیا د پر کیا جارہا ہے۔
