پشاور میں بے گھر افراد اور مسافروں کیلئے 5 شیلٹر ہوم کھول دیئے گئے

پشاور(نیٹ نیوز) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بے گھر افراد اور مسافروں کے لیے پانچ شیلٹر ہوم کھول دیئے گئے۔

گزشتہ رات پشاور کے مختلف علاقوں سے بسوں میں بے گھر افراد اور مسافروں کو شیلٹر ہوم لایا گیا، جہاں قومی شناختی کارڈ کی بناء پر ان کی انٹری کی گئی۔

پجگی شیلٹر ہوم میں رات گزارنے کے لیے تقریبا سو افراد پہنچے، کوہاٹ اڈہ کے قریب شیلٹر ہوم میں 10 جبکہ حاجی کیمپ اڈہ شیلٹر ہوم میں 15 مسافروں کو ٹھہرایا گیا۔
وزیراعظم کی عثمان بزدار کو فٹ پاتھ پر سونے والوں کو کھانا، ٹینٹ دینے کی ہدایت

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کے مطابق شیلٹر ہومز میں یو پی ایس، گرم پانی، ہیٹرز، مسجد اور ڈسپنسری کی سہولت موجود ہے جب کہ مہمان خانے میں فیملی کے لیے الگ پورشن مختص کیا گیا ہے ۔

شوکت یوسف زئی کے مطابق بسیں روز شام 4 بجے سے رات گئے تک مسافروں اور بے گھر افراد کو اکھٹا کریں گی اور شیلٹر ہوم میں آنے والے افراد کو رات کا کھانا اور صبح کا ناشتہ مفت مہیا کیا جائے گا۔
صوبائی حکومت کے مطابق بسیں روز شام 4 بجے سے رات گئے تک مسافروں اور بے گھر افراد کو اکھٹا کریں گی—۔جیو نیوز اسکرین گریب

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پشاور میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا تھا اور فراہم کردہ سہولتوں اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ لی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کے لیے اب تک لاہور اور پشاور میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا ہے جبکہ کراچی کے لیے مقامات کا انتخاب کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …